کھیل

بنگال ٹائیگرز نے کیا ظہیر کا انتخاب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

دبئی، (یو این آئی) بنگال ٹائیگرز نے شارجہ میں 21 نومبر سے دو دسمبر تک ہونے والی ٹی -10 لیگ کیلئے سابق ہندستانی بولر ظہیر خان کو منتخب کیا ہے۔بنگال نے جہاں ظہیر خان کو منتخب کیا ہے جبکہ پنجابی ليجنڈس نے سابق فاسٹ بولر پروین کمار کو منتخب کیا ہے۔بلے باز سبرامنیم بدری ناتھ مراٹھا واریرز کی طرف سے کھیلیں گے جبکہ گزشتہ چمپئن کیرالا کنگز نے ريتندر سنگھ سوڈھی کو منتخب کیا ہے۔نئی ٹیم كراچينس نے پروین تانبے اور ناردرن واریرز نے امیتوج سنگھ کو منتخب کیا ہے۔اس سال کے ایڈیشن میں 12 دنوں میں 29 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ پچھلے ورژن میں چار دن تک میچ ہوئے تھے۔ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

About the author

Taasir Newspaper