ریاست

بہار شریف میں عابدین ملن سنٹرٹور اینڈ ٹریولس کا افتتاح

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

بہار شریف(توصیف جمال)شہر کے محلہ خندق پرواقع امبر ریسٹ ہائوس کے نیچے ایک ادارہ عابدین ملن سنٹر اینڈ ٹور اینڈ ٹریولس مقامی رکن پارلیمامنٹ کوشلیندر کمار کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ مذکورہ ا دارہ میں جہاں لڑکے لڑکیوں کے رشتے لگانے کا کام انجام دیا جائے گا۔ وہیں حج و عمرہ کے لئے روانہ کرنے میں معاونت عطائے کی جائے گی۔ آج کے زمانے میں رشتہ لگانا لوہے کا چنا چبانے کے برابر ہو گیا ہے۔ کہیں اچھا لڑکا ملتا ہے تو اچھا گھر نہیں ہے اور اچھا گھر ہے تو اچھا لڑکا نہیں ہے۔ اسی طرح لڑکیاں بھی سلیقے مند نہیں ملتی یا پھر ایسی لڑکیاں جو مزاجاََ سخت ہوں یا پھر کم صورت ہوں ان لڑکیوں کا رشتہ طئے ہونا جوئے شیر لانے کے برابر ہے۔ ایسے میں رشتہ طئے کرنے کی ایماندارانہ کوشش کرنے والا کوئی ادارہ سامنے آتاہے تو وہ معاشرے کا بہت بڑا مسئلہ حل کرتا ہے۔ جسکی پزیرائی ہونی چاہئے ،اسی طرح حج عمرہ کے لئے بھی روانہ ہونا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اس میں بھی بہت ساری مصیبتیں اور مشکلات درپیش ہوتی ہیں ،اگر کوئی ادارہ ان مسائل کو حل کرنے میں عازم حج عمرہ کی معاونت کرتا ہے تو بیشک وہ اسلامی رول سے بہت بڑا کارنامہ انجام دیتا ہے۔ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ کوشلیندر کمار، مولانا حسنین ندوی، سید نورالدین اصدق،ایڈوکیٹ اقبال الظفر،سید شہزاد عابدین،جدیو سینئر لیڈر محمود بکھو، ششی کانت کمار ٹونی، شارق ، ثناء اللہ ،محمد آفتاب کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجودتھے۔

About the author

Taasir Newspaper