سیاست سیاست

بی جے پی ٹیپو جینتی منانے کی مخالفت کرے گی :یدی یورپا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

منگلور،(یواین آئی) کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدربی ایس یدی یورپا نے جمعرات کو یہاں کہا کہ ریاست میں جنتا دل (سیکولر) – کانگریس اتحاد حکومت کی جانب سے 10 نومبر کو 19 ویں صدی کے جنگی سورما ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش کا جشن منانے کی مخالفت میں 09نومبر کو پارٹی زبردست احتجاج کرے گی۔ مسٹر یدی یورپا نے کہا کہ اتحاد کی حکومت کا یہ انعقاد لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ ہے۔انہوں نے یہاں باجپے ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا، “ہم ٹیپو جینتی کی تقریب کی مخالفت کرتے ہیں۔ لوگوں کے جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستی حکومت کو اسے منانا نہیں چاہئے۔ ٹیپو جینتی منانے کے پیچھے حکومت کا ارادہ مسلم فرقے کو محض مطمئن کرنا ہے۔ “بی جے پی لیڈر سبريمالا رتھ یاترا میں حصہ لینے کے لئے بندرگاہی شہر میں آئے ہیں۔ سابق وزیر جی جناردن ریڈی کے بلاری میں اور بنگلور میں ایک منی لانڈرنگ میں مبینہ طور پر شامل ہونے کے معاملے میں سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) کے چھاپے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر یدی یورپا نے کہا کہ وہ اس سے اتفاق نہیں رکھتے ہیں کہ بلاری لوک سبھا ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی شکست کے بعد ریاستی حکومت مسٹر ریڈی کو نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا، جس نے غلط کیا، اس پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ سب کچھ قانون کے مطابق چل رہا ہے۔ “

About the author

Taasir Newspaper