سیاست سیاست

جن ادھیکار پارٹی نے اشونی چوبے اور منگل پانڈے کا پتلاکیانذرآتش

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

دربھنگہ :(عبدالمتین قاسمی ) جن ادھیکار پارٹی کے لیڈران و کارکنان نے وزیر مملکت برائے صحت اشونی چوبے اور ریاستی وزیر منگل پانڈے کا پتلانذر آتش کیااور مرکزی وریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔آئیکر چوراہا پر منعقد پروگرام کی قیادت ڈاکٹر عبد السلام خان عرف منا خان کررہے تھے ۔ پتلا نذرآتش کرنے کے بعد ضلع صدر ڈاکٹر منا خان نے کہا کہ چوہا کے کتر دینے سے نو مولود بچہ کی موت معاملہ میں وزیرمملکت اشونی چوبی کا بیان نہایت افسوسناک ہے۔ ان کا یہ کہنا کہ ’’ چھوٹی موٹی واردات ہوتی رہتی ہے ‘‘ان کے اخلاقی دیوالیہ پن کو ظاہر کرتا ہے ۔ ا س کے علاوہ وزیر صحت کے بیان سے اسپتال سپریٹنڈنٹ اور ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ قائم جانچ کمیٹی متاثرہوگی ۔ ان کے اس بے تکے بیان سے متھلانچل کے لوگ اور ہلاک بچہ کے والدین دکھی ہیں ۔ اگراس بچہ کی پیدائش ان کے خاندان میں ہوئی ہوتی تب بھی کیاان کابیان یہی ہوتا ؟۔ اشونی چوبے اس سے پہلے بھی بہار کے غریبوں کا مذاق اڑا چکے ہیں اوراس وقت بھی جن ادھیکار پارٹی کے جانبازکارکنان نے انہیں کالا جھنڈا دکھا کر احتجاج درج کروایا تھا ۔ اور آج ان کے اس بکواس کے خلاف پارٹی کارکنان پتلا نذر آتش کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اگر وقت رہتے بی جے پی لیڈران نے اپنا اپنا بیان واپس نہیں لیا تو دربھنگہ میںآئندہ جب بھی ان کا پروگرام ہوگا جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان سڑے انڈے اور ٹماٹر سے ان کا استقبال کریں گے ۔ بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے کابیان کہ’’ کہیں کچھ نہیں ہوا ‘‘ان کی منشا کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ اگر کچھ نہیں ہوا ہوتا تو پھر انتظامیہ کو کئی کئی جانچ کمیٹی بنانے کی ضرورت کیوں پڑ ی تھی ۔پتلا نذر آتش میں چندر کانت سنگھ یادو ، کملیش یادو ، وجے یادو ، پتن بہاری ، اسماعیل اختر ، نوشاد احمد ، محمد دلشاد ، وکی کاشف ، محمد آصف ، محمد ارمان ، محمد نفیس ، دستگیر انصاری ، محمد دانش اورللن مشرا موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper