سیاست سیاست

حریفوں کو ڈرانےکیلئے آئی ٹی اور ای ڈی کا غلط استعمال :نائیڈو

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

امراوتی۔ ( یواین آئی) آندھراپردیش کے وزیراعلی چندرابابونائیڈو نے نریندر مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکز کی ناکامی کے سبب روپئے کی قدر میں گراوٹ آئی ہے اور پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ چندرابابونائیڈو نے ضلع کلکٹرس نوڈل آفیسرس اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ گرامادرشنی پروگرام پر ٹیلی کانفرنسمنعقد کی۔ اس موقع پر انہوں نے الزام لگایا کہ سی بی آئی اور آربی آئی کی آزادی کو سلب کیا گیا ہے جبکہ آئی ٹی اور ای ڈی ڈپارٹمنٹس کا غلط استعمال کیا گیا تاکہ اپنے سیاسی حریفوں کو ہراساں کیا جاسکے ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجہ میں ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔ یہ الزام لگاتے ہوئے عدم سلامتی اور عدم رواداری مرکز کی حکمرانی میں زیادہ ہوگئی ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ملک اور جمہوریت کو بچانے کے لئے ردعمل ظاہر کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے رائے دہندوں نے واضح فیصلہ دیا ہے جو مرکز کی غلط حکمرانی کا اظہار ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مرکز کے عدم تعاون کے باوجود اے پی پیشرفت کررہا ہے۔ گرامادرشنی اس پیشرفت کی وضاحت کے لئے موزوں پلیٹ فارم ہے ۔ ریاست نے تاحال جو کامیابی حاصل کی ہے وہ عوام کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس موقع سے استفادہ کے لئے عہدیداروں پر زور دیا۔ نائیڈو نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ تتلی طوفان کے متاثرین میں معاوضہ کی اے پی حکومت نے اندرون 15دن تقسیم عمل میں لائی حالانکہ اس مقصد کے لئے مرکز نے فنڈس جاری نہیں کئے تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper