ریاست

دیارا حلقہ میں پل تعمیر کیلئے سنگ بنیاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

بتیا،(انیس الوریٰ)،یوگا پٹی کےہرپور مجوناپنچایت کو کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے تین پلوں کے سنگ بنیاد سے گاؤں والوں میں خوشی کی لہر ہے۔ سوموار کو مذکورہ پل تعمیر کیلئے مقامی ایم پی ستیش چندر دوبے وایم ایل اے رنکوسنگھ نے اجتماعی طور سے پل کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ایم پی نے کہاکہ دشکوں سے سڑک وپل کے بنا اس حلقہ کے لوگوں کو آمدورفت میں کافی پریشانی اٹھانی پڑتی تھی۔ اب پل تعمیر ہونے سے حلقہ کے لوگوں کو آمدورفت کیلئے ایک بہترین سہولت ملی ہے۔ اس موقع پر انوپ رنجن اجئے تیواری ، منڈل کوشل راما کانت یادو،، دھرمندر یادو، وغیرہ موجودرہے۔

About the author

Taasir Newspaper