فن فنکار

دیش مکھ نے شاہ رخ کے لیے قربانی دے دی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

ممبئی،(پی ایس آئی)بالی ووڈکے معروف اداکا ر ریتیش دشموک نے کنگ شاہ رخ خان کیلئے قربانی دیتے ہو ئے اپنی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ کو بدل دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ریتیش دشموک کی نئی فلم ’مولی‘ اور شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ ایک ہی دن 21 دسمبر کو ریلیز ہورہی تھیں جس کے بعد شاہ رخ نے ریتیش سے درخواست کی کہ وہ اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دیں۔اداکار ریتیش دشموک نے کنگ خان کی درخواست کو مانتے ہوئے اپنی فلم کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا جس پر بالی ووڈ کے بادشاہ نیسوشل میڈیا پر اْن کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے ریتیش کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھا کہ ’جب چھوٹا بڑا ہوجاتا ہے۔ آپ کی محبت اور احترام کا بہت شکریہ جو آپ نے آج دیکھایا‘۔انہوں نیمزید لکھا کہ ’مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ آپ نیاپنی ضرورت سے زیادہ میرے احترام کو عزت دی۔‘ریتیش دشموک کی فلم مولی، سال 2014 میں ریلیز ہونے والی بلاک باسٹر فلم ’لائی بھاری‘ کا سیکوئل ہیجبکہ ریتیش اس سے قبل فلم ’ہائوس فل، ہائوس فل 3، مستی، گرینڈ مستی، گریٹ گرینڈ مستی، دھمال، الہ دین اور تیرے نال لو ہوگیا وغیرہ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper