ہندستان ہندوستان

راہل گاندھی چھتیس گڑھ کے دو روزہ دورہ پر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

رائے پور،(یواین آئی) کانگریس کےصدر راہل گاندھی کل سے چھتیس گڑھ کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔پارٹی جنرل سکریٹری اور ریاستی کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ شیلیش نتن ترویدی نے آج یہاں اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر گاندھی باقاعدہ طیارے سے رائے پور پہنچنے کے بعد یہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کل 09 نومبر کو کانکیر کے پنکھارو میں عوام سے خطاب کریں گے۔مسٹر گاندھی اس کے بعد راج ناندگاوں کے كھیراگڑھ میں اور ڈوگرگڑھ میں دوسرے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔مسٹر گاندھی اس کے بعد وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کے انتخابی حلقے راج ناندگاوں پہنچیں گے اور یہاں روڈ شو کریں گے۔اس سیٹ پر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی بھتیجی کرونا شکلا کانگریس کی امیدوار هیں۔ مسٹر گاندھی راج ناندگاوں میں ہی قیام کریں گے۔ کانگریس صدر اگلے دن 10 نومبر کو چاراما میں اور كوڈاگاوں میں عوام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ بستر ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر جگدل پور میں کارکنوں کی میٹنگ میں شامل ہوں گے۔

About the author

Taasir Newspaper