فن فنکار

سارا علی خان پر ڈیبیو سے قبل ہی قسمت کی دیوی مہربان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

ممبئی،(پی ایس آئی) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان پر فلم نگری میں ڈیبیو سے قبل ہی قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سارا علی خان فلم ’کیدر ناتھ‘ سے ڈیبیو کرنے کے بعد روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ میں نظر آئیں گی۔ ابھی فلم ’کیدر ناتھ‘ اور فلم ’سمبا‘ ریلیز ہی نہیں ہوئی کہ انہوں نے تیسری فلم جوائن کرلی اور اب اْن کے مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ سارا انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے معروف اداکار کارتک آریان کے ساتھ ہدایت کار امتیاز علی کی فلم میں بھی جلوہ بکھیرتی نظر آئیں گی جس کی شوٹنگ اگلے سال شروع کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق رومانوی کہانی سے بھرپور فلم میں ہدایت کار امتیاز علی اداکار کارتک آریان کے مد مقابل نئے چہرے کو لانا چاہتے تھے لیکن فلم ’کیدر ناتھ‘ کے ٹریلر میں سارا کی اداکاری اور مکالمے نے ہدایت کار کو اپنا گرویدہ بنا دیا تھا جس کے بعد انہوں نے اداکارہ سے ملاقات کے بعد فلم میں مرکزی کردار کے لیے انہیں حتمی قرار دے دیا۔واضح رہے کہ ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کیدر ناتھ‘ میں سارہ علی خان ’مکو‘ اور سوشانت سنگھ راجپوت ’منصور‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 7 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

About the author

Taasir Newspaper