فن فنکار

سلمان خان نے کینسر کے ننھے مریض کی خواہش پوری کردی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

ممبئی،(پی ایس آئی) کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرنے والے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے کینسر میں مبتلا ننھے بچے کی خواہش پوری کردی۔بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان بہترین اداکار ہونے کے ساتھ بے حد نرم دل انسان بھی ہیں جو دوسروں کی مدد کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اسکرین کے ساتھ لوگوں کے دلوں پر بھی راج کرتے ہیں۔ جتنی محبت سلمان خان کے چاہنے والے ان سے کرتے ہیں اتنی ہی محبت سلمان بھی اپنے پرستاروں سے کرتے ہیں جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا جب انہوں نے کینسر میں مبتلا اپنے ننھے مداح کی خواہش پوری کی۔میڈیا کے مطابق کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ننھے بچے نے سلمان خان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی سلمان خان کو جیسے ہی پتہ چلا وہ فوراً بچے سے ملنے ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال پہنچے اور نا صرف بچے سے ملاقات کی بلکہ وارڈ میں موجود تمام بچوں سے ملے اور ان کے معصوم چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کی وجہ بنے۔سلمان خان کی بچے سے ملنے کی ویڈیو اسپتال میں موجود ان کے ایک اور مداح نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کینسر کے مرض میں مبتلا بچہ اپنے پسندیدہ اسٹار سے مل کر کتنا خوش ہے۔

About the author

Taasir Newspaper