کھیل

سیریز جیتنے کے ارادے سے اترے گا بھارت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

لکھنؤ (یو این آئی ) جوش سے لبریز یوتھ بریگیڈ کے دم پر ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹوئنٹي -20 سریز فتح کر نے کے ارادے سے روہت بریگیڈ بدھ کو جب میدان میں اترے گی تو اس کے ساتھ نئے انا اسٹیڈیم کو بھی سخت امتحان سے گزرنا ہو گا ۔دیوالی کے موقع پر اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے اس میدان پر کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں کھیل شائقین کو گلابی سردی کے درمیان چوکے چھکوں کی آتشبازی کا بے صبری سے انتظار رہے گا اگرچہ پچ رویے اورا وس ان کی اس تمنا پر خاصا اثر ڈالے گی۔ سیاہ مٹی سے تعمیر چھ نمبر کی پچ پر کھیلے جانے والے اس میچ میں گیند کے سست آنے کے قیاس لگائے جا ر ہے ہیں جس سے لگتا ہے کہ کولکتہ کی طرح یہ میچ بھی کم ہدف کا ہو سکتا ہے۔باقاعدہ کپتان وراٹ کوہلی اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی غیر موجود گي سے نوجوان کھلاڑیوں کو ملے موقع سے ٹیم میں مقابلہ کا اثر صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ کولکتہ میں پہلا میچ کھیلنے والے خلیل احمد نے 16 رن پر ایک وکٹ اور آل راؤنڈر كرنال پانڈیا نے ایک وکٹ لینے کے بعد صرف 9 گیندوں میں ناٹ آوٹ 21 رن بنا كر اپنی افادیت ثابت کی تھی۔پہلے میچ میں جیت سے دور رہنے والے چائنامین بولر کلدیپ یادو کے ایکشن کو مہمان بلے باز اور ٹیم مینجمنٹ خاصا تجزیہ کر چکے ہوں گے۔ آخری الیون میں تقریبا اپنی جگہ پکی کر چکے کلدیپ کے سامنے کارکردگی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ گھریلو سامعین کی اميدو ں کا دباؤ بھی ہوگا وہیں ۔دھونی کی جگہ ٹیم میں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری اٹھا ر ہے رشبھ پنت کولکتہ میں کی گئی بھول کو بہتر بنا کر ٹیم میں اپنے انتخاب کو درست ثابت کرنے کی پرزور کوشش کر نی ہو گی ۔پہلے میچ میں سستے میں اپنا وکٹ گنوانے والے کپتان روہت شرما ایک بار پھر وہی غلطی دوبارہ نہیں کریں گے۔ روہت کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کی مسلسل عمدہ کارکردگی انڈیز کیلئے مصیبت اور اپنی ٹیم کیلئے فتح کا راستہ آسان کر سکتی ہے۔ایک روزہ سریز میں ناکام رہے اوپنر شکھر دھون کا آغاز ٹی 20 سریز میں بھی دھندلا رہا ہے۔ کل کے میچ میں اگر انہیں موقع ملتا ہے تو وہ اپنے فطری کھیل کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ کھوئی فارم واپس پائی جا سکے وہیں ٹیم کی بنچ اسٹرینتھ میں شريس ایر اور واشنگٹن سندر ٹیم میں جگہ پانے کے لیے بے قرار ہوں گے۔درمیانہ فاسٹ بولر بھونیشور کمار کے فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں امیش یادو کو مقابلہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گھریلو میدان پر وہ اب تک زیادہ اثر دار رہے ہیں۔ٹیسٹ سیریز 0-2 اور ون ڈے سیریز 1-3 سے گنوا چکی ویسٹ انڈیز ٹوئنٹی -20 سیریز کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ گزشتہ میچ میں تجربہ کار ڈیرن براوو اور کیرون پولارڈ سمیت ٹیم کے بلے بازوں کے سستے میں آؤٹ ہونے کا خمیازہ شکست کے طور پر اٹھانا پڑا تھا۔ اگرچہ تھامس بریتھویٹ نے دو دو وکٹ لے کر میزبان ٹیم کو جدوجہد کے لیے مجبور کر دیا تھا۔ویسٹ انڈیز ٹیم کو اس وقت آل راؤنڈر آندرے رسل کی کمی کھل رہی ہے۔ چھوٹے فارمیٹ میں گیند اور بلے سے مخالف ٹیم کو دباؤ میں لانے کے فن کے ماہر رسل گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل رہے ہیں۔ ہندستان دورے میں ونڈیز کی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے نو ٹوئنٹي -20 میچوں میں ہندستان کو پانچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تین میچ ہندستان کے کھاتے میں گئے ہے جبکہ ایک میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper