ریاست

ضلع افسران کے ساتھ جائزہ نشست میں ڈی ایم نے دیا ٹاسک

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

دربھنگہ :(عبدالمتین قاسمی )تمام محکمہ آپس میں بہتر تال میل کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کو رفتار دیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ میں جہاں کہیں ضرورت درکار ہو ایک دوسرے کی مدد کریں ۔ یہ ہدایتیںضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے کلکٹریٹ واقع بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کانفرنس ہال میں ضلع سطح افسران کو دی ۔ انہوں نے عوامی شکایت ازالہ قانون ، رائٹ ٹو سروس قانون اور انسانی حقوق اور عدالت سے متعلق زیر التوا معاملوں کے تصفیہ پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا۔ بیٹھک سے بغیر اطلاع کے غیر حاضر سنگھوارہ اور بہیری بلاک کے بی ڈی او اور اپنا کوئی نمائندہ بیٹھک میں نہیں بھیجنے کے پاداش میںپی ایچ ای ڈی کے ایزکیٹو انجینئر سے وضاحت طلب کرنے کا حکم دیا گیا ۔ بیٹھک سے غیر حاضر کیرت پور کے بلاک ترقیاتی افسر سے وضاحت طلب کرتے ہوئے ایک دن کی تنخواہ کاٹ لینے کی ہدایت دی گئی ۔ فرضی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر سماجی تحفظ پنشن کافائدہ اٹھا رہے مستحقین کو نشان زدکرکے متعلقہ ایس ڈی او سے ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کو کہاگیا ۔ تمام افسران سے کہا گیا کہ داخل خارج اور ایل پی سی کے سرٹیفکیٹ کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے میں تاخیر نہیں کریں ۔ جس محکمہ میں اے سی ڈی سی سے متعلق معاملے زیر التوا ہیں انہیں جلد اس کا حل کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ محکمہ اقلیت فلاح کے ذریعہ نو بلاکوں میں بننے والے خیر سگالی ہال کی تعمیر کیلئے زمین کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت انچل افسران کو دی گئی ۔ محکمہ عمارت تعمیرات کے ایزکیٹو انجینئر سے ٹینڈر یادوسری کاروائی جلد پوری کرلینے کی ہدایت دی گئی ۔ سڑک تعمیر محکمہ کے ایزکیٹو انجینئر کو ہدایت دی گئی کہ دہلی موڑ سے باگھ موڑ تک نالہ تعمیر اور دہلی موڑ ایک بھنڈا میں پل تعمیر کاکام جلد مکمل کرلیں ۔ بیرول سب ڈویزن کے عمارت تعمیر کی کاروائی مکمل کرنے کی ہدایت ایزکیٹوانجینئر عمارت تعمیر محکمہ کو دیا گیا ۔ بیٹھک میں سینچائی ، گنا اور جی ایس ٹی سے متعلق ٹریننگ سے بھی دی گئی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر محمدمبین علی انصاری ڈی ڈی سی ڈاکٹر کاری پرساد مہتواور اقلیت فلاح آفیسر محمد وسیم احمد وغیرہ موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper