ہندستان ہندوستان

عظیم اتحاد کی سرگرمیاں تیز،دیوگوڑا اور سوامی سے ملے نائیڈو

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

حیدرآباد۔ (یواین آئی) ایک ایسی کوشش جس میں مرکز نے مخالف بی جے پی محاذ کے اقدام کو حقیقت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے اے پی کے وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے آج پڑوسی ریاست کرناٹک میں سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ان کے فرزند کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کماراسوامی سے ملاقات کی ۔ انہوں نے اپنے مخالف بی جے پی مشن کے حصہ کے طور پر مرکز کی بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے خلاف نئے محاذ کے حصہ کے طور پر ہم خیال جماعتوں کے لیڈروں سے ملاقات کے سلسلہ میں اپنی مساعی کے حصہ کے طور پر یہ ملاقات کی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس محاذ کے لئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لئے بات چیت کی گئی ۔ چندرابابو کے ساتھ اے پی کے وزراء کلاوینکٹ راو ‘ وائی رام کرشنوڈواین آنند بابو اور تلنگانہ تلگودیشم کے لیڈران بھی موجود تھے۔ چندرابابو کی ان دونوں رہنماوں سے آج ہوئی ملاقات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے جنہوں نے حال ہی میں دہلی میں صدر کانگریس راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ شردیادو ‘فاروق عبداللہ اور اکھلیش یادو سے بھی ملاقات کی تھی۔ آج کی اس ملاقات میں اس مجوزہ محاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ کل چندرابابونائیڈو چینئی میں ڈی ایم کے لیڈر اسٹالن سے بھی ملاقات کریں گے۔ قبل ازیں بنگالورو آمد پر چندرابابو کا ان کے ہم منصب کماراسوامی نے استقبال کیا۔سابق وزیراعظم دیوے گوڑا نے اس موقع پر کہا کہ مستقبل میں تمام سیکولر طاقتیں متحد ہوں گی۔ این ڈی اے حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرنے کے لئے چندرابابونائیڈو تمام سیاسی جماعتوں کو متحد کررہے ہیں۔ انہوں نے شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت دستوری اداروں کو غیرمستحکم کررہی ہیں۔ دیوے گوڑا نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ غیربی جے پی تمام طاقتیں متحد ہوجائیں۔ انہوں نے تمام ہم خیال جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بی جے پی کے خلاف متحد ہوجائیں ۔ دیوے گوڑا نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے کئی مسائل پیدا کئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper