کھیل

مانو میں کوئز مقابلہ کا انعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

حیدرآباد، (پریس ریلیز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یوم آزاد تقا ریب کے سلسلے کے طور پر گذشتہ منگل کو کوئز مقابلہ کا ڈی ڈی ای آڈیٹوریم اہتمام کیا گیا۔ تین اراکین پر مشتمل 39 ٹیموں نے اس میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر محمد افروز عالم، کنوینر کوئز کے بموجب محمد شفیق، دانش ، رضا اور نیہال احمد متعلم بی ایڈ سال دوم نے پہلا انعام حاصل کیا۔ ساجد عالم، نور عالم، نظام الدین متعلم ڈی ایل ایڈ سال دوم نے دوسرا اور عبداللہ رحمانی، محمد منہاج، محمد احتشام متعلم ڈی ایل ایڈ سال اول نے تیسرا انعام حا صل کیا۔ ڈاکٹر رضوان الحق انصاری، ڈاکٹر عارف احمد، جناب عاطف، ڈاکٹر محمد سراج الدین و ڈاکٹر رفیع محمد دیگر نے مقابلے کے انعقاد میں حصہ لیا۔

About the author

Taasir Newspaper