ہندستان ہندوستان

مسافروں کی بھیڑ کے مد نظر چھٹھ اسپیشل ٹرین کا تحفہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

حاجی پور، (پریس ریلیز)چھٹھ تہوار کے موقع پر مسافروں کی زیادہ بھیڑ کو دیکھتے ہوئےقبل سے چلائی جارہی اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ کچھ اور پوجا اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی۔ 03131/03132 سیالدہ ۔گورکھپور ۔سیالدہ جن سادھارن اسپیشل ٹرین۔ کھلنے کی تاریخ سیالدہ سے 10 نومبر اور گورکھپور سے 11 نومبر کے کھلے گی۔ اس ٹرین میں جنرل کلاس کے 16 اور ایس ایل آر کے 2 کوچ سمیت کل 18 کوچ ہونگے۔ 021149 پونے ۔پٹنہ سپرفاسٹ One Day) پونہ سے مورخہ 08نومبر کوکھلے گا۔ اس ٹرین میں جنرل کلاس کے 3، سلیپنگ کلاس کے 4، سکنڈ کلاس چیئر کار کے 7 اور ایس ایل آر کے 2 کوچ سمیت کل 16 کوچ ہونگے۔ 02137 ممبئی۔ پٹنہ سپر فاسٹ (One Day) ۔ممبئی سے مورخہ 10نومبر کو کھلے گی۔ اس ٹرین میں فرسٹ کلاس اور سکنڈ کلاس کے بالترتیب ایک ۔ایک ،تھرڈ اے سی کے 2 ،سلیپر کے 11، جنرل کے 2، اور ایس ایل آر کلاس کے 1 کوچ سمیت کل 18 کوچ ہونگے۔ 08623/08624 رانچی۔ پٹنہ ۔رانچی اسپیشل ٹرین ،کھلنے کی تاریخ رانچی سے 10 نومبر اور پٹنہ سے 11 نومبر سے کھلے گی۔ اس ٹرین میں سکنڈ کلاس کے 3، تھرڈ کلاس کے 10، ایس ایل آر کے 2 کوچ سمیت کل 18 کوچ ہونگے۔

About the author

Taasir Newspaper