ہندستان ہندوستان

مودی نے دھنتیرس کی مبارکباد دی،کیدارناتھ میں منائیںگے دیوالی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

نئی دہلی،(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے دھنتیرس کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی ۔مسٹر مودی نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے،دھنتیرس کے موقع پر ملک کے عوام کو بہت بہت مبارکباد۔بھگوان دھنونتری ہم سب کو زندگی میں سکھ،خوشحالی اور اچھی صحت دیں۔اس دن بھگوان دھنونتری پیدا ہوئے تھے اس لئے اسے دھنتیرس کے نام سے جانا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ بھگوان دھنونتری کے ہاتھوں میں امرت سے بھرا کلش تھا اس لئے اس موقع پر برتن خریدنے کی روایت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس سال دیوالی منانے کیلئے کیدارناتھ دھام جائیں گے۔ذرائع کے مطابق مسٹر مودی 7 نومبر کو کیدارناتھ پہنچیں گے اور وہاں پوجا ارچنا کریں گے۔ وزیر اعظم گزشتہ سال بھی دو بار کیدارناتھ گئے تھے۔مسٹر مودی نے گزشتہ دیوالی جموں و کشمیر میں فوج کے جوانوں کے ساتھ منائی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper