سیاست سیاست

نوٹ بندی معیشت پر گہرا زخم: کجریوال

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

نئی دہلی،(یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے جمعرات کو کہا کہ دو سال قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی طرف سے کی گئی نوٹ کی منسوخی ہندوستانی معیشت کو گہرا زخم دے گئی ہے۔مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیا،مودی حکومت کے مالی اسکینڈل کی فہرست بےکبھی ختم نہ ہونے والی فہرست ہے۔ نوٹ کی منسوخی ہندوستانی معیشت خود سے دیا گیا گہرا زخم ہے۔ نوٹ کی منسوخی کو دو سال گزر چکے ہیں، لیکن اب تک پراسرار ہے کہ ملک کو اس طرح کی بڑی آفت میں کیوں دھکیل دیا گیا ؟ وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 نومبر، 2016 کو 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کی لین دین پر پابندی کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ اس کا مقصد کالادھن کو کنٹرول کرناہے ۔

About the author

Taasir Newspaper