سیاست سیاست

نکسلی حملے پرآنندی بین اور رمن سنگھ کا اظہار غم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

رائے پور،(یو این آئی) چھتیس گڑھ کے گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ نے دنتے واڑہ ضلع کے بچیلی تھانہ علاقے میں بارودی سرنگ دھماکہ میں پانچ لوگوں کی موت پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔گورنر محترمہ آنندی پٹیل نے یہاں جاری تعزیتی پیغام میں شہید جوانوں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے کنبوں کے تئیں گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے نکسلی حملے میں زخمی ہونے والےجوانوں کی جلد صحت مند ہونے کی تمنا کی۔وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ نے اس حادثہ کی فوری مذمت کرتے ہوئے اس میں سلامتی دستوں کے ایک جوان سمیت بس ڈرائیور، کنڈکٹر سمیت چار شہریوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پرتشدد واقعہ کو نکسلیوں کی بذدلانہ حرکت قرار دیا اور مجرموں کی جلد گرفتاری کے لئے پولس کو جنگی پیمانے پر مہم چلانے کے احکام دیئے۔

About the author

Taasir Newspaper