دنیا بھر سے

ٹرمپ کے حکم پر وزیر انصاف نے استعفیٰ دے دیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

واشنگٹن،امریکا کے وزیر انصاف جیف سیشنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔سیشنز کے خط میں کہا گیا ہے کہ میں قانونی عمل کے بنیادی پہلوؤں کی مدد کے لیے، جو انصاف کی بنیاد ہیں، یہ کام اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ ادا کرتا رہا ہوں۔صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سیشنز کے چیف آف سٹاف میتھیو جی ویٹاکر اب قائم مقام اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر سیشنز کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یہ اعلان کیا کہ ان کے چیف آف سٹاف میتھیو ویٹاکر قائم مقام اٹارنی جنرل کے طور پر کام کریں گے اور یہ کہ مستقل بنیاد پر اس عہدے کے لیے تعیناتی بعد میں کی جائے گی۔ اگست کے شروع میں فاکس نیوز کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں سیشنز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ محکمہ انصاف کا کنٹرول سنبھالنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper