فن فنکار

پرینکا چوپڑا نے نیویارک میں پہنی چمڑے کی لال اسکرٹ ، قیمت جان کر اڑ جائیں گے ہوش

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-November-2018

ممبئی (ایجنسی )اب پرینکا چوپڑا کی ایک خاص تصویر وائرل ہورہی ہے، جس میں ان کا انداز کافی خوبصورت نظر آرہا ہے۔بالی ووڈ کی اداکارہ پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنی شادی کو لے کرموضوع بحث ہیں۔ خبروں کی مانیں تو پرینکا اگلے مہینے ہندوستان میں اپنے منگیتر نک جونس کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں ۔ وہیں شادی کے علاوہ پرینکا اپنے لباس کو لے کر بھی سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ علاوہ ازیں پرینکا اپنے لک کو لے کر بھی نیا نیا تجربہ کرتی رہتی ہیں ۔اب پرینکا چوپڑا کی ایک خاص تصویر وائرل ہورہی ہے، جس میں ان کا انداز کافی خوبصورت نظر آرہا ہے۔ اس تصویر میں پرینکا نے ایک سویٹر پہنا ہوا ہے۔ وہیں انہوں نے لال رنگ کی اسکرٹ بھی پہنی ہوئی ہے ،جس کو چمڑے کا بتایا جارہا ہے۔ لیکن اس کی قیمت جا ن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے ۔ خبروں کی مانیں تو پرینکا کے اس خوبصورت لباس کی قیمت دو لاکھ بتائی جارہی ہے، جس میں صرف اسکرٹ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ہے۔

About the author

Taasir Newspaper