ہندستان ہندوستان

 چھتیس گڑھ میں نکسلی حملہ ،5ہلاک

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

دنتے واڑہ،(یواین آئی): وزیراعظم نریندر مودی کے چھتیس گڑھ دورے سے ایک دن قبل چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ کے آکاش نگر ۔بچیلی شاہراہ پر آج نکسلیوں نے نیشنل منیرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) کی ایک بس کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جس میں سنٹرول ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف )کے ایک جوان سمیت 5 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق این ایم ڈی سی کی بس دوپہر آکاش نگر سے بچیلی سبزی خریدنے کے لئے آئی تھی جس میں سی آر ایس ایف کے کچھ جوان بھی سوار تھے۔ بس سبزی خریدنے کے بعد آکاش نگر واپس آ رہی تھی کہ راستے میں نکسلیوں نےبارودی سرنگ کا دھماکہ کیا جس کی زد میں بس بھی آگئی ۔ حملے میں سی آئی ایس ایف کا ایک جوان ، بس ڈرائیور، کنڈیکٹر اور کلینر کی موت ہوگئی۔حملے میں بس سوار دو دیگر افراد بھی زخمی ہو گئے ہیں جنہیں بچیلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال مرنےوالے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اس نکسلی حملے کے بعد حفاظتی ایجنسیوں کے کان کھڑے ہوگئے ہیں۔ کیونکہ دنتے واڑہ سے صرف 100 کلومیٹر کی دوری پر وزیراعظم نریندر مودی کو جمعہ کے دن انتخابی جلسہ سے خطاب کرنا ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی کو بھی کانکیر اور راج نند گائوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرنا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper