ہندستان ہندوستان

ڈی ایس پی کےہاتھوں مسلم جوڑے کی تھانے میں پٹائی ،جانچ کا حکم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-November-2018

لکھنؤ،(ایجنسی):اتر پردیش کے مراد آباد ریلوے پولس تھانے میں پولس افسر کے ذریعہ ایک مسلم جوڑ ے کی پٹائی کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ ان کی پٹائی ڈی ایس پی اشوک کمار دکشت کے ذریعہ کی گئی جس کا ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے ۔ وہیں اس واقعہ کا ویڈیو سامنے آمنے کے بعد اے ڈی جی ریلوے نے معاملے کی جانچ کے احکامات دے دیئے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکت اہے کہ ڈی ایس پی اشوک کمار دکشت ایک ڈنڈے سے مسلم جوڑے کی پٹائی کر رہے ہیں اور اس دوران وہ ان کو دھمکی بھی دی رہے ہیں ۔ پٹائی کیوں کی جا رہی ہے یہ واضح نہیں ہے ۔ لیکن حیرانیکی بات ہے کہ موقع پر کوئی بھی خاتون پولس اہلکار موجود نہیں ہے اور ڈی ایس پی اشوک کمار دکشت ہی دونوں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ڈی ایس پی خاتون پر بھی ڈنڈے برساتے ہوئے نظر آ رہا ہے ۔ اس دوران وہاں موجو د دیگر پولس اہلکار بھی متاثرین کو دھمکی دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔ یہ ویڈیو کچھ دنوں قبل پرانا بتایا جا رہا ہے ۔ غور طلب ہے کہ ڈی ایس پی اشوک کمار دکشت گزشتہ ماہ 31تاریخ کو ریٹائر ہو گئے ہیں لیکن اسکے باوجود نا کے خلاف جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ قصور وار پائے جانے پر ان کے خلاف کارروائی کی بھی بات کہی گئی ہے ۔واضح رہے کہ پولس کے ذریعہ سر عام اس طرح لوگوں کے پیٹے جانے کا یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے ۔ اس سے قبل بھی کئی ایسے معاملے سامنے آ چکے ہیں ۔ گزشتہ کچھ دنوں پہلے ہیا تر پردیش کے مؤ میں بھی پولس کے ذریعہ ایک نوجوان کو بہیمانہ طریقے سے پیٹنے کا ویڈیو وائرل ہوا تھا ۔ در اصل نوجون پر ایک لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا الزام تھا۔ جس کے بعد پولس کو اطلاع دی گئی تھی ۔ خبر کے مطابق ملزم کھیتوں میں جا کر ٹیوب ویل پر جا کر چھپ گیا لیکن پولس اہلکار اسے ڈھونڈتے ہوئے موقع پر پہنچے اور وہیں سے اسے پیٹنا شروع کر دیا ۔اس دوران وہ پولس اہلکاروں کے پیروں پر گر گیا اور معافی مانگنے لگا اس کے باوجود پولس ملزم نوجوان کو پیٹتے رہے اور زبر دستی موٹر سائیکل پر بیٹھا کر تھانے لے گئے ۔

About the author

Taasir Newspaper