اتر پردیش سیاست

کانگریس کو ڈبونے کے لئے اس کے لیڈر ہی کافی ہیں:آدتیہ ناتھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-November-2018

رائے سین،21نومبر(یواین آئی)اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کانگریس کو ڈوبنے والی کشتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی میں کمل ناتھ جیسے لیڈر اور ہوجائیں تو اسے ڈبونےکےلئے کسی اور کی ضرورت نہیں ہے۔

مسٹر یوگی آج یہاں ادے پورا میں بی جےپی کے امیدوار رام کشن پٹیل کے حق میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس بدعنوانی کو پیدا کرنے کےلئے ذمہ دار ہے۔کانگریس کے زمانے میں بدعنوانی اس قدر تھی کہ سابق وزیراعظن آنجہانی راجیو گاندھی کو یہاں تک کہناپڑا کہ سرکاری منصوبوں کےلئے دہلی سے جاری روپے کا صرف 15پیسہ ہی غریبوں تک پہنچ پاتا ہے۔

انہوں نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے جب ملک پر آفت آتی ہے تو مسٹر گاندھی نانی کےپاس اٹلی چلے جاتے ہیں۔انہوں نے عوام سے 2003 کی طرح ریاست میں ایک بار پھر بی جےپی کی حکومت بنانے کی اپیل کی۔

About the author

Taasir Newspaper