سیاست سیاست

کجریوال آلودگی پر غیرسنجیدہ بیان بازی کررہے ہیں:کیپٹن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

چنڈی گڑھ(ایجنسی): پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو فضائی آلودگی کے معاملے میں آڑے ہاتھوں میں لیا ہے۔ انہوں نے کجریوال کو حقائق کی بنیاد پر بات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ کجریوال کیا واقعی آئی آئی ٹی گریجویٹ ہیں؟ کیونکہ اگر ایسا ہے تو وہ آلودگیپر اتنی بچکانہ سیاست نہیں کرتے۔ کیپٹن نے کہا کہ صرف اپنی ناکامی چھپانے اور دہلی کے لوگوں کا دھیان بھٹکانے کیلئے دوسری ریاستوں پر انگلی اٹھانا صحیح نہیں ہے۔ کیپٹن نے کہا کہ کجریوال سیٹلائٹ تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی کی آلودگی کیلئے پنجاب کو قصوروار ٹھہرارہے ہیں۔ انہیں بتانا چاہئے کہ دہلی میں دسمبر سے لے کر جنوری تک ہر بار ایئر کوالیٹی انڈکسن 300 سے زیادہ کیوں رہتا ہے؟ جبکہ اس دوران پڑوسی ریاستوں میں پرالی بھی نہیں جلائی جاتی۔

About the author

Taasir Newspaper