ہندستان ہندوستان

گھوٹالوں میں گھر جاتے ہیں تو رام رام چلاتے ہیں:پرشانت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

نئی دہلی،(سید شمیم احمد): سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ اور سوراج انڈیا سے منسلک پرشانت بھوشن نے مرکز کی بی جے پی کی مودی حکومت پر طنز کسا ہے۔پرشانت بھوشن نے ٹویٹ کر کے کہا کہ مودی حکومت جب گھوٹالوں میں گھر جاتی ہے تو رام رام چیختی ہے۔ پرشانت بھوشن نے پیر کو دو ٹویٹ کئے ہیں جس میں انہوں نے رافیل ڈیل، روزگار، کسان خودکشی، مفرور مالیا اور رام مندر معاملات کو لے کر بی جے پی کی مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘بی جے پی کا نیا نعرہ. روزگار نہیں دلائیں گے، کالا دھن نہیں لے آئیں گے، کسانوں کی خود کشی کروائیں گے، دلت مسلمانوں کو پٹوائیں گے،نیرو مودی،میہول چوکسی بھائی، وجے مالیا کو بھگائیں گے، رافیل سودے میں کمیشن کھائیں گے، لیکن مندر وہیں بنائیں گے۔ اپنے دوسرےٹویٹ میںپرشانت بھوشن نے کہا کہ جب گھوٹالوں میں گھر جائیں گے، جملے پکڑے جائیں گے اور ہاہاکار مچائیں گیپر الیکشن سے ڈر جائیں گے، تو رام رام چلائیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper