دنیا بھر سے

ہیلی کاپٹر حادثہ: لیسسٹر سٹی کے مالک بھی اس پر سوار تھے، قریبی ذرائع

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-November-2018

لندن،(پی ایس آئی)لیسسٹر سٹی کے اونر کا ہیلی کاپٹر ایک پریمیئر لیگ میچ کے بعد سٹیڈیم سے پرواز کرنے کے بعد کلب کے گرائونڈکے باہر ایک کار پارک میں کریش ہو گیا۔ خاندان کے ایک قریبی ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ ہفتہ کے روز برطانوی وقت کے مطابق تقریباً 20.30بجے جب ہیلی کاپٹر نیچے گرا تو وچائے سری ودھنا پرابھا بھی اس پر سوار تھے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے لیسسٹر کے پلیئر کیسپر شمیچل کو سٹیدیم سے باہر جائے حادثہ کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا۔ یہ علم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کے شکار ہیلی کاپٹر میں مزید کتنے افراد سوار تھے۔ کنگ پاور سٹیڈیم پر لیسسٹر کا ویسٹ ہام یونائٹڈ سے مقابلہ 1۔1سے برابر رہا۔ یہ میچ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے سے ایک گھنٹہ قبل ختم ہو گیا تھا۔ کلب نے کہا ہے کہ وہ پولیس اور ایمرجنسی سروس سے تعاون کر رہا ہے اور جلد ہی حادثے کی تفصیلات پر بیان جاری کرے گا۔ سری ودھنا پرابھا کی ملکیت میں لیسسٹر سٹی 2016 میں پریمیئر لیگ جیت چکا ہے۔ فری لانس فوٹو گرافر ریان برائون جو کہ گیم کی کوریج کر رہا تھا، اس نے کرش سے قبل کنگ پاور سٹیڈیم سے ہیلی کاپٹر کو واضح طور پر بلند ہوتے دیکھا تھا۔ اس نے بی بی سی ریڈیو لیسسٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں گھسنے جیسی آواز سن کر چونکا، اس وقت ہیلی کاپٹر خاموش ہو چکا تھا، پھر وہ بے قابو ہوگیا اور دھماکہ کے ساتھ زمین سے ٹکرا گیا۔ سکائی سپورٹس نیوز رپورٹر راب ڈورسیٹ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر پچ سے بلند ہوا جس طرح ہر گیم کے بعد اٹھتا ہے، پھر چند سیکنڈز کے بعد ایسا محسوس ہوا کہ وہ قابو سے باہر ہو گیا اور کار پارک سے چند سو میٹر کے فاصلے پر کریش ہو گیا۔

About the author

Taasir Newspaper