دنیا بھر سے

یمن تنازع:سلامتی کونسل میں نئے اقدامات کیلئے دبائو بڑھائیں گے، جیریمی ہنٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

لندن، برطانوی وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن تنازع کے حوالے سے نئے اقدامات کیلئے دبائو بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برس سے جاری اس تنازع کے خاتمے کیلئے سلامتی کونسل کو موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔برطانیہ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جیریمی ہنٹ یمن کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے مارٹن گرافتھس سے بھی اتفاق کیا ہے کہ یہ کونسل کے لئے اقوام متحدہ کی سربراہی میں امن عمل کو تقویت دینے کا مناسب وقت ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ امریکہ کے ساتھ مل کر یمن جنگ کے خاتمے کے لئے ایک قرارداد کے مسودے کی تیاری میں مصروف ہے۔ اس سے قبل امریکہ نے یمن جنگ کے فریقوں سے کہا تھا کہ وہ 30 روز کے اندر جنگ بندی اور سیاسی مذاکرات کا آغاز کریں۔

About the author

Taasir Newspaper