ریاست

یوم تعلیم کی مناسبت سے جائزہ میٹنگ کاانعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

موتیہاری(عقیل مشتاق) یوم تعلیم کی مناسبت سے گیارہ نومبرکوموتیہاری کے ٹائون ہال میں ابوالکلام آزادکی یوم پیدائش کے موقع سے منعقدہونے والے یوم تعلیم تقریب کی تیاریوںکی جائزہ کے لئے آل بہاراردوٹیچرس ایسوسی ایشن کی ایک اہم میٹنگ شہرکے مدرسہ انجمن اسلامیہ کے احاطے میں ہوئی۔میٹنگ کی صدارت ایسوسی ایشن کے ضلع صدرنعیم الدین سلفی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض امان اللہ نے اداکی ۔اس موقع سے ریاستی کنوینرعقیل احمدنے کہاکہ مولاناآزاداک ایسی شخصیت کانام ہے جس کے اندربیک وقت تعلیمی،سیاسی سمیت دیگرعلوم موجودتھے،انہوںنے ہمیشہ لوگوںکوتعلیم کی طرف راغب کرنے کاکام کیا۔انہوںنے وزیرتعلیم رہتے ہوئے ملک کے بے شماربڑے بڑے تعلیمی انسٹی چیوٹ کھولے جس میں آئی آئی ٹی کھگرپورنمایاں طورپرموجودتھے،انکی تعلیمی خدمات کوکبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ملک کے اندرجدیدتعلیم کوفروغ دینے میں انہوںنے کلیدی رول اداکیا۔ایسے مجاہدآزادی اورملک کے پہلے وزیرتعلیم کوبھلا دینا سراسرناانصافی ہے،آج جبکہ ملک میں کچھ مخصوص جماعتوں اورنظریات کے لوگوںکے ذریعے ہمارے اکابرین اور اسلاف کوجنہوںنے ملک کواپنے خون جگرسے سینچاہے،انہیں تاریخ کے اوراق سے مٹانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ایسے وقت میں ملک کے دانشوران کے اوپریہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ اپنے اکابرین اورمجاہدین آزادی کے کارنامے سے نئی نسل کوروشناس کرائیں۔ وہیں ایسوسی ایشن کے جنرل سکریڑی محمدامان اللہ نے کہاکہ اس پروگرام میں ریاست کے نامورخطبااورعلمی اسکالرس تشریف لائیں گے جومولاناآزادجیسے قائداعظم کی عظیم کارناموں سے ملک کے عوام کوروشناس کرائیں گے۔اس موقع سے ایسوسی ایشن کے تنظیمی سکریڑی عزیرسالم نے پروگرام کاخاکہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ یوم تعلیم کے تقریب کی مناسبت سے تعلیمی میدان میں بہترخدمات انجام دینے والے قریب دودرجن اساتذہ ’’کومولاناابوالکلام آزاد بہترتعلیمی خدمات ایوارڈ‘‘سے نوازجائے گا،اسکے علاوہ مختلف شعبہ حیات میں بہترخدمات کے اعتراف میں قریب ایک درجن نمائندہ شخصیات کوایوارڈ دیا جائے گا۔ جن میں’’ سرسیداحمدخان تعلیمی ایوارڈ ‘حکیم اجمل خان طب ایوارڈ‘‘خان عبدالغفار خان سماجی خدمت ایوارڈ‘ پیرمحمدمونس صحافتی ایوارڈ‘‘ ’’علامہ اقبال ادب ایوارڈ‘‘ مہاتماگاندھی امن ایوارڈ‘‘وغیرہ شامل ہیں۔ موقع سے ایسوسی ایشن کی توسیع عمل میں لایاجائے گا۔موقع پرخازن محمدفیروز عالم، محمداسرافیل،نائب صدر عبدالعزیز، شفیع اللہ،محمدپرویز،طفیل احمد، وقارعالم، جاویداختر،میڈیاانچارج طارق انورسمیت ایسوسی ایشن کے دیگرکارکنان موجودتھے۔

About the author

Taasir Newspaper