ہندستان ہندوستان

یوگی نے افسروں کو فریادیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

گورکھپور(یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو گورکھپور میں واقع گورکھ ناتھ مندر میں تقریبا 100 سے زیادہ فریادیوں سے ملاقات کر کےان کے مسائل کو سنا اور ان کی مشکلات کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے افسران کو ہدایت دی۔مسٹر یوگی صبح اپنی رہائش سے نکلنے کے بعد پہلے گرو گورکھناتھ مندر میں گئے اور وہاں ان کی پوجا کی۔ بعد میں اپنے گرو اویدھناتھ کا آشیرواد لینے کے بعد تقریبا آدھا گھنٹے تک گئو شالہ میں رہے۔ پھر فریادیوں کے درمیان پہنچے اور تقریبا تین گھنٹہ تک ان کے مسائل کو سنا۔وزیر اعلی آج ساڑھے تین بجے گورکھپور سے لکھنؤ کے لئے روانہ ہوگئے۔

About the author

Taasir Newspaper