اردو یونیورسٹی میں قومی یومِ تعلیم پرڈرامہ’’ لا‘ بستہ‘‘ کی پیشکش

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-November-2018

حیدرآباد، (پریس ریلیز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیور سٹی میں یوم آزاد تقاریب کے تحت کل شام قومی یوم تعلیم کے موقع پر ڈرامہ ’’لال بستہ‘‘ پیش کیا گیا۔ معراج احمد، اسسٹنٹ پروفیسر اس کے ڈائرکٹر تھے۔ تحریر جناب انکت کی تھی۔ پروگرام کا آغاز مولانا ابوالکلام آزاد کے ایک خط کے اقتباس سے ہوا جسے ایم سی جے کے طالب علم محمد نوشاد نے پیش کیا۔ ڈرامے میں طلبہ فرید الد ین، مشیرہ، طلحہ عباسی اور امیر خسرو نے حصہ لیا ۔ اس میں آج کے دور کی مصروف زندگی کو پیش کیا گیا تھا جس میں نجی زندگی کیلئے وقت کی تنگی ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر فیروز عالم، اسسٹنٹ پروفیسر، مرکز برا ئے مطالعاتِ اردو ثقافت نے شکریہ ادا کیا۔ ایم سی جے کے طلبہ ناز رضا اور محمد ظفر ، ایم سی جے ؛ محمد نقیب، بی ایس سی، ضیاء اللہ، بی ٹیک، محمد طارق ، ایم سی اے نے پروڈکشن میں حصہ لیا۔