اساتذہ اہلیت امتحان سخت نگرانی میںمنعقد ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے رکھی پینی نظر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-November-2018

مین پوری(حافظ محمد ذاکر ) اسٹیٹک مجسٹریٹوں، معائنہ کاروں و حکاموں کے ساتھ ہر امتحان مرکز پر کافی مقدار میں پولیس فورس کی نگرانی میں اساتذہ اہلیت امتحان پرامن، نقل سے مبرا منعقد ہوے،منعقد امتحان ضلع افسر پردیپ کمار، پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے شنکر رائے نے زیادہ تر امتحان مراکز کا معائنہ کر کے نگراں امتحان کو ہدایت کی کہ امتحان کی شفافیت کو برقرار رکھا جائے ۔امتحان میں کسی قسم کا خلل واقع نہ ہو، کوئی بھی امیدوار امتحان میں غیر مناسب وسائل کا استعمال نہ کر سکے، اس کیلئے کافی انتظام کئے گئیتھے، تمام امتحان مراکز پر سینئر افسران کو تعینات کیا گیا تھا۔ضلع انتظامیہ کی طرف سے ہر امتحان مرکز کے مرکزی دروازے پر سخت تلاشی کرائی گئی۔ محدود مواد، الیکٹرانک سامان، مشین، کیلکولیٹر وغیرہ صرف امتحان سینٹر کے مرکزی دروازے پر جمع کیے گئے تھے.اعلیٰ افسران امتحان کی شفافیت پر خصوصی توجہ دی ۔ضلع مجسٹریٹ، پولیس سپرنٹنڈنٹ نے آج دونوں نسشتوں ک میں پہنچ کر امتحان مراکز کا جائزہ لیا. وہ سینٹ تھامس، سی آر بی میں پہلی نشست تھی ۔ دوسری نشست میں، ڈاکٹر کرن سوجیہ سینئر سیکنڈری اسکول میں تھی ۔ پہلی نشست میں 13145 امیدواروں کے مقابلہ 12226 امیدوار امتحان میں داخل ہوئے، امتحان کے 919 امیدوار غائب رہیں۔