اسمارٹ زون اکسیلنسی ایوارڈکیلئے تقریب کاانعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-November-2018

حاجی پور، (کلیم اشرف) کیریر مشن چریٹیبل ٹرسٹ کےزیراہتمام اسمارٹ زون اکسلیلنسی ایوارڈ تقریب2018 کا افتتاح شمع روشن کر کے کیاگیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر مکیش سنگھ چوہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حضرت جنداہا کی سرزمین پر ایساپروگرام ہی اپنے آپ میں مثال ہے اس پروگرام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی شروعات سال 2017 میں کی گئی اوردوسرے سال بھی اسے منعقد کیاگیا ہے۔ اس پروگرام کے مینجمنٹ کے لئے فاؤنڈر سنیل کمار جھا کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ پروگرام کاآغاز رنگارنگ طریقے سے کیاگیا۔