اسپنروں کے خلاف بلے بازی میں اصلاحکی ضرورت : اجنکیا رہانے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-November-2018

بھونیشور،(آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے نے کہا کہ انہیں اسپن گیند بازوں کے خلاف اپنی کارکردگی میں اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔رہانے 2016 میں گزشتہ48 اننگز میں صرف تین سنچری اور آٹھ نصف سنچری لگاسکے ہیں۔انہیں یقین ہے کہ وہ اچھی شروعات کو بڑے اسکور میں تبدیل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا میری تکنیک میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اس لئے میں تھوڑا فکر مند ہوں۔مجھے 30 اور 40 رنز کی اننگز کو نصف سنچری اور پھر سنچری میں تبدیل کرناہوگا۔کئی بار ایسا لگتا ہے کہ آپ اچھا کھیل رہے ہو لیکن نتیجے آپ کے حق میں آتے ہیں۔