اقلیتوںکی فلاح کے لیے مرکزی و ریاستی حکومتیں کوشاں 

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-November-2018

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)گورنر لال جی ٹنڈن سے سر سید مانیٹری فائونڈیشن آف انڈیا کے صدر پرویز صدیقی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی فائونڈیشن کے صدر پرویز صدیقی نے گورنر کو بتایاکہ سر سید فائونڈیشن آف انڈیا ملک کے مختلف علاقوں میں اقلیتوں کی فلاح کےلیے مختلف منصوبے چلایا کارتاہے انہوں نے بتایاکہ بہار کے مختلف ضلعوں میں بھی فائونڈیشن کے منصوبے نافذ ہورہے ہیں جناب صدیقی نے گورنر کو بتایا کہ ریاست میں مدرسہ تعلیم کے فروغ کے لیے مرکزی وریاستی حکومت کے ذریعہ مختلف کئی منصوبے نافذ ہے انہوں نے بتایاکہ فائونڈیشن اقلیتوں کےلیے صحت خدمات کے فروغ خاتون اختیار کاری ،سماجی او ر اقتصادی ترقی ،مرکزی اور ریاستی خدمات میں اقلیتوں کی نمائندگی بڑھانے کے لیے مقابلہ جاتی امتحان کے لیے نوجوان طلبا کی تیاری اسکالر شپ تقسیم وغیرہ سے جڑے مختلف منصوبوںکو نافذ انہوں نےگورنرکو مدرسہ تعلیم کے فروغ سے متعلق اپنے مشوروں سے بھی نوازا گورنر کو فائونڈیشن کے پروگراموں میں بھی شامل ہونے کےلیے مدعو کیا گورنر نے ملاقات کے دوران کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت اقلیتوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کوشاں ہیں ریاست میں امن وخیر سگالی کا ماحول ہے اور اقلیتوں کی فلاح کے لیے کامیابی کے ساتھ منصوبے نافذ کئے جارہے ہیں ۔