اُردو یونیورسٹی کا ساتواں جلسۂ تقسیم اسنادکل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-November-2018

حیدر آباد،(پریس ریلیز) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کا ساتواں جلسۂ تقسیمِ اسناد کا منگل 20؍ نومبر 2018ء کو اہتما م کیا جارہا ہے۔ صدر نشین انتظامی کمیٹی پروفیسر پی فضل الرحمن کے بمو جب کانووکیشن سہ پہر 3:00 بجے گلوبل پیس آڈیٹوریم، برہما کماری – شانتی سروور، آئی ایس بی روڈ، گچی بائولی میں مقرر ہے۔ جناب ایس وا ئی قریشی، سابق چیف الیکشن کمشنر،حکومت ہند، مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ پروفیسر جی گوپال ریڈی، رکن یونیورسٹی گرا نٹس کمیشن مہمانِ اعز ازی ہوں گے۔ پروفیسر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر صدارت کریں گے اور یونیورسٹی رپورٹ پیش کریں گے ۔ کا نووکیشن کے ذریعہ جملہ 50 پی ایچ ڈی، 94 ایم فل، 811 پوسٹ گر یجویٹس اور 1133 گر یجویٹس کو اسناد عطا کی جائیں گی۔ اس کے علا وہ نظامت فاصلاتی تعلیم کے تحت 2016 اور 2017 میں کامیابی حا صل کرنے والے 21,402 گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ فار غین کو اسناد غائبانہ تفو یض کی جائیں گی۔ اس موقع پر روایتی طرز تعلیم کے 50 اور فاصلاتی طرز کے 10 طلبہ کو جنہوں نے اپنے متعلقہ بیچ میں سرکردہ مقام حاصل کیا، گولڈ میڈل عطا کیا جائے گا۔ مانو کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کی جانب سے یوٹیوب کے لنک https://youtu.be/sNWJBiYdOx4 پر کانووکیشن کے لائیو ویب کاسٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ خواہشمند افراد اس پر راست مشاہدہ کرسکتے ہیں۔