آر ایل ایس پی نے پہلے سے زیادہ سیٹوں کا مطالبہ کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-November-2018

مظفر پور(نمائندہ)؛ آر ایل ایس پی کے سربراہ اور مرکزی وزیر مملکت اوپندر کشواہا نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخاب کیلئے سیٹوں کی تقسیم منصفانہ ہونی چاہئے۔ کشواہا پارٹی کی ایک ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ انتخاب کو 5 سال گزر گئے ،ہماری پارٹی کی طاقت لگاتار بڑھ رہی ہے۔ 2014 میں مجھے 3 سیٹیں ملی تھیں اور ہم نے تینوں جیتی تھی۔ اس دوران پارٹی کا دائرہ لگاتار بڑھتا رہا ہے۔ ہمیں پہلے سے زیادہ سیٹیں ملنی چاہئے۔ ہماری طاقت کو کم نہیں سمجھنا چاہئے۔ ایک روز قبل این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کے معاملے میں آر ایل ایس پی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا تھا کہ وہ اتنے نیچے نہیں جاسکتے ہیں۔ اس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اوپندر کشواہا نے کہا کہ جبوزیراعلیٰ نتیش کمار لوکش کی بات کرتے ہیں تو اسی طرح کا سلوک بھی کرنا چاہئے۔میں انہیں اپنا بڑا بھائی مانتا ہوںتو پھرنیچ کس بات کا۔ اگر انہوں نے ایسا کہا ہے تووقت آنے پر جواب دیا جائے گا۔ فی الحال تو ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ان کے ڈی این اے کو چیلنج کیا تھا تو انہوں نے پورے بہار سے جنتا دل یوکارکنان کے ناخن اور بال کاٹ کر دہلی بھیجے تھے اوریہ کہا کہ بہار کے ڈی این اے کو چیلنج کیا گیاہے۔ اب وزیراعلیٰ نتیش کمار یہ بتائیں کہ اس ڈی این اے رپورٹ کا کیا ہوا؟ کیونکہ بہار کے عوام جاننا چاہتے ہیں۔