ایواڈی ٹیچرس ویلفیر سوسائٹی اتر پردیش کی خصوصی میٹنگ کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-November-2018

لکھنٔو(پریس ریلیز) ایوارڈی ٹیچرس ویلفیرسوسائٹی اترپردیش کی خصوصی میٹنگ کامن ہال عارالشفاء لکھنٔومیں بی این کھرے ریاستی صدر کی صدارت میں ہوئی جس میں سرپرست جناب مہاویر سنگھ ورما نے بیسک ٹیچرس کے مسائل پرخصوصیت سے روشنی ڈالی۔ جزل سکریٹری عدیل منصوری نے کہا کہ درجہ ذیل مسائل پر حکومت کے ذمہ داروں خصوصاََ وزیر اعلیٰ صاحب اور وزیر تعلیم موصوف سے جلد ایک وفد ملاقات کرے گا۔ ایک ماہ میں اگر ان کا حل نہ کیا گیا تو ہم لوگ گاندھی جی کے مجسمہ پر دھرنا دینگے۔ وزیر اعلیٰ نے اس سے قبل تین باتوں کا 5ستمبر2017کو ٹیچرس ڈے پر اعلان کیا تھا جو آج تک جی۔ او جاری نہیں ہو اجو افسوس کی بات ہے۔

سکنڈری اساتذہ کی طرح بیسک ایوارڈی ٹیچرس کو اعلان کے مطابق 65سال تک کی توسیع کی جائے۔ایوارڈ کی رقم دس ہزار سے ۲۵ہزار کی گئی اسکا حکم نامہ جاری ہو ۔ہراضلاع سے کم از کم ایک ایوارڈ دینے کے اعلان کا حکم نامہ جاری ہو۔خصوصی ایک ملنے والےانکریمینٹ کو رٹائرمنٹ کے وقت پنشن میں جوڑا جائے۔خصوصی انکریمینٹ کو تنخواہ کا سلیب بدلتے ہی بدلا جائے جیسا دیگر معاملے میں ہوتا ہے۔روڈ ویزبس میں سبھی قسم کی بسوں میں سہولت دی جائے اور چار ہزار کلومیٹر کی حد کو ختم کر کے لامحدود کیا جائے۔بسوں میں ایم ایل اے کی طرح ایواڈی ٹیچرس کیلئے بھی سیٹ مقرر کیا جائے۔ اور بس پر لکھا جائے۔ملکی ریاستی منڈل اور ضلع کی کمیٹیوں میں ایواڈی کو شامل کیا جائے۔ایک انکریمینٹ کیلئے حکم نامہ ہے مگر آفس کے لوگ وقت پر یہ نہیں لگاتے ہیں جس کیلئے ایواڈیوں کو بہت چکر لگانا پڑتا ہے۔ ایواڑ ملتے ہی محکمہ خود فوراََ لگائے۔ایواڈی ساتھیوں کیلئے حکومت اتر پردیش ایک گھر الاٹ کرے جس سے ساتھیوں کو دشواری نہ ہو وہ یہاں سے اپنا آفس بھی چلاسکیں۔شہری وکاس منتری جناب سریش کھنہ نے ایواڈیوں کو مکان اور واٹر ٹیکس معاف کرنے کا اعلان یکم فروری 2018ء کو کیا تھا۔ اسکا بھی حکم نامہ جاری کیا جائے۔اس موقع پر بھاگوت سنگھ، فیصل احمد، بلدیو بانڈے، اے۔بی پانڈےوغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔