ای سی آر میں ہندی زبان کے فروغ کے لیے ورکشاپ کاانعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-November-2018

حاجی پور (اوم سنگھ)وسط مشرقی ریل صدر دفترحاجی پور میںکمرشیل شعبہ میں آج دلیپ کمار ڈپٹی چیف کمرشیل مینجر کی صدارت میں ہندی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ورکشاپ میں خاص طور سے راج بھاشا ہندی کی تشہیر سے متعلق مختلف قسم کے موبائل ایپس سے متعلق جانکاری دی گئی ساتھ ہی اس کے بہتر استعمال کے بارے میں بھی بتایا گیا۔اپنے صدارتی خطاب میں دلیپ کمار نے کہا کہ آج کا وقت انفارمیشن ٹیکنالاجی کا ہے اور زبان کی تشہیر سے ہم جب تک تکنیک کے بارے میں نہیں جانیں گے تب تک روایتی طریقے سے زبان کی تشہیر نہیں کرسکتے انہوں نے کامریشل شعبہ کے افسران اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ہندی ہمارے قومی قار کی پہچان ہے وہ ایک ہی ساتھ ہماری مادری زبان راج بھاشا اور رقومی زبان بھی ہےاور ہمیں اس کے تشہیر کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔