بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو نیشنل ایوارڈ نہ ملنے کا افسوس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-November-2018

کولکتہ۔(یو این این) سینکڑوں ایوارڈز اپنے نام کرنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان آج تک نیشنل ایوارڈ حاصل نہیں کرسکے ہیں جس کا انہیں بے حد افسوس ہے۔ فلم فیئر، پدم شری، ا?ئیفا، کرسٹل، گلوبل انڈین فلم آنرز، ایشین فلم ایوارڈ فارلائف ٹائم اچیومنٹ سمیت بے شمار ایوارڈز اپنے نام کرنے والے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان آج تک ہندی سینما کا سب سے اہم نیشنل ایوارڈ حاصل نہیں کرسکے ہیں اور اس بات کے لیے انہیں بے حد افسوس ہے۔ کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں ان کی ا?نے والی فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر دکھایا گیا، تقریب کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انہیں ا?ج تک نیشنل فلم ایوارڈ نہیں ملا اور نہ ہی ان کی کوئی فلم اس طرح کے بڑے فیسٹیول میں دکھائی گئی ہے جس بات کا انہیں بے حد افسوس ہے۔کنگ خان نے مزید کہا یہ بہت افسوسناک ہے کہ مجھے ا?ج تک نیشنل ایوارڈ نہیں ملا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے اگلے 10 سالوں میں ایسا وقت ا?ئے کہ میری فلموں میں سے کوئی فلم اس طرح کے بین الاقوامی ایونٹس میں نمائش کے لیے منتخب ہوجائے۔