بڑی بلیا میں تین روزہ عرس اختتام پذیر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-November-2018

بلیا؍بیگوسرائے،(بی کے گلشن)، بڑی بلیا میں منایاجائے والا تین روزہ عرس گذشتہ شب حلقہ سمیت پورے ملک میں امن وبھائی چارگی کے دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ بلیا بلاک حلقہ کے بڑی بلیا گاؤں میں حضرت مولانا مخدوم سید شاہ محمد علاؤالدین بخاریؒ کا 507واں سالانہ عرس پورے جوش وخروس کے ساتھ منایاگیا۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔ بلیا حلقہ کے علاوہ بیگوسرائے ضلع بھر کے کئی گاؤں سے لوگ آئے تھے۔ اس کے علاوہ کھگریا ، سمستی پور، اور آس پاس کے دیگر اضلاع کے لوگ بھی عرس میں پہنچ کر درگاہ پر حاضری لگائی اور چادر پوشی کی۔ میلا کو دیکھتے ہوئے کمیٹی کی جانب سے کنٹرول روم بنایاگیاتھا۔ جہاں سی سی ٹی وی کیمرہ سے عرس میں آئے لوگوں کی نگرانی عصمت اللہ بخاری نور عالم، محمد مشکور، وغیرہ کے ذریعہ نگرانی کی جارہی تھی۔