بھارتی بینکاری نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت : جیٹلی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-November-2018

نئی دہلی،(سید شمیم احمد): مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ ہندوستانی معیشت کو مارکیٹ میں لیکویڈیٹی اور بینکوں کو ساکھ سے جڑی صلاحیت چاہئے۔ حالانکہ جیٹلی کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اور مرکزی حکومت کے درمیان اضافی رقم کی منتقلی کو لے کر تنازعہ جاری ہے۔جیٹلی نے کہا کہ مضبوط بینکاری نظام ہی ملک کی اقتصادی ساکھ کو مضبوط بنا سکتا ہے۔ ساتھ ہی ایم ایس ایم ای (چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتیں) کو کریڈٹ کی ضرورت ہے۔ اتنا ہی نہیں غیر بینکاری مالیاتی کمپنیوں کو بھی رقم کی ضرورت ہے۔ لہٰذا بینکاری نظام کو مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے۔قابل ذکر ہے کہ جیٹلی عوامی شعبہ کے یونین بینک آف انڈیا کے ایک پروگرام میں لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد بھارتی بینکاری نظام کو مضبوط کرنا ہے۔