تعلیمی کارواں کی بہار آمد مستحسن قدم: معراج اسلام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

سہسرام(انجم ایڈو کیٹ) سید حامد فائونڈیشن تعلیمی کارواں کی بہار آمد مستحسن قدم ہے۔ اس کارواں سے تعلیمی بیداری لانے کی تحریک کو قوت ملے گی۔ بہار میں ایسی تحریک قابل قدر اور حوصلہ افزا ہے۔ یہ باتیں سیر سید سوسائٹی سہسرام کے صدر ڈاکٹڑ سید معراج اسلام علیگ نے کہیں۔ سیر سید سوسائٹی سہسرام کے سکریٹری توحید اعظم علیگ نے بتایا کہ سید حامد کو سر سید ثانی بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے دو یونیور سیٹیاں ملک کو دی ہیں۔ حیدر آباد میں نیشنل اردو یونیور سیٹی اور دہلی میں جامعہ ہمدرد قائم کیا جہاں اعلیٰ و معیاری تعلیم کا سلسلہ جاری ہے۔ سید حامد نے ملک میں دورہ کر تعلیمی بیداری کارواں نکال کر لوگوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کی بہترین سعی کی تھی جس کا اچھا نتیجہ ظاہر ہوا ہے۔ بہار میں بھی ڈاکٹر امان اللہ خاں سیوان، پروفیسر احمد سجاد رانچی جیسے قد آور شخصیات نے سید حامد کے کارواں میں شامل ہو کر تعلیمی پیغام کو بہار و جھارکھنڈ میں عام کیا تھا جس کی عوام وخواص کی طرف سے پذیرائی بھی ہوئی تھی۔ واضح ہو کہ سید حامد فائونڈیشن دہلی کی جانب سے صوبائی سطح پر4تا11نومبر آٹھ روزہ بہار تعلیمی کارواں نکالا جا رہا ہے۔ بہار کے چیف آرگنائزر امان اللہ خان ٹرسٹی سید حامد فائونڈیشن دہلی و کارواں کی قیادت کا فریضہ سلمان احمد صدیقی وگوپال گنج کے ڈاکٹر فضل سرور علیگ انجام دے رہے ہیں۔ توحید اعظم علیگ نے بہار کے ہر ضلع میں اس تعلیمی کارواں کا دانشوران کے ذریعہ استقبال کر نے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔