تنخواہ سے محروم کانٹریکٹ مدارس اساتذہ کی وزیر اعلی سے اپیل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

دربھنگہ (نمائندہ ) مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن بہار کے ذمٌہ دار جناب مہتاب عالم -جناب عبدالقدوس صاحب -جناب محمد شاداب انجم دربھنگہ و جناب مناظرالاسلام جناب شفیع انصاری و جناب اشرف رحمانی نے آج وزیر اعلی جناب نیتیش کمار سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہیکہ بہار کے ہزاروں مدرسہ نیوجت اساتذہ ابھی تک ویتن مان سے محروم ہیں جبکہ حکومت بہار کے معزز وزیر اعلی جناب نیتیش کمار نے گزشتہ 15 اگست کو گاندھی میدان سے اعلان کیا تھا کہ بہار میں پوری طور پر کانٹریکٹ کو ختم کر دیا جائیگا مگر افسوس کے کچھ نام نہاد جد یو لیڈران جو RSS کی ترجمانی کرتے ہیں اور وزیر کو اعلی کو مسلمانوں کے بیچ بدنام کرنا چاہتے وہی لوگ ابھی تک کانٹریکٹ مدارس اساتذہ کے ویتن مان کے مسئلہ کو وزیر اعلی تک نہی آنے دے رہے جبکہ نیتیش کمار ایک صاف کردار اور سیکولر انسان ہیں وہ اقلیت کے سچےٌ ہمدرد ہیں وہ چاہتے ہیں کے مسلمانوں کا کام ہو مدارس کا کام ہو اسی سلسلہ میں انہوں نے مدرسہ مستحکم اسکیم کو بھی منظوری دی ۔لھٰذا مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن حکومت بہار کے ہردل عزیز اقلیت کے مسیحا جناب نیتیش کمار صاحب سے درخواست کرتی ہیکہ آپ کانٹرسکٹ مدارس اساتذہ کو ویتن مان کے زمرے لاتے ہوئے سچے سیکولر ہونے کا ثبوت پیش کریں تاکہ ان مدارس اساتذہ کو اپنے حق کی حصولیابی کیلئے 24 نومبر سے سرکوں پر آنے کی ضرورت نہ پرے اس سلسلہ صوبہ بہار کے مختلف ایم ایل اے- ایم ایل سی و ایم پی صاحبان بھی نے بھی اپنی طرف سے عرضداشت وزیر اعلی کو دی ہے۔