تیسرے مورچہ کا اہم کردار ہوگا :رمن سنگھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-November-2018

بلاسپور، (یواین آئی) چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ نے اتوار کو کہا کہ موجودہ اسمبلی الیکشن میں ووٹوں کی تقسیم ہوگی اور تیسرے مورچہ کا ایک بڑا کردار ہو گا۔ضلع بلاسپور میں رتن پور کے قریب سنگھري گاؤں میں انتخابی ریلی کے دوران ڈاکٹر سنگھ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ اس الیکشن میں تیسرے محاذ کے اثر کے امکان سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے تاہم دعوی کیا کہ بی جے پی کو اس الیکشن میں 65 نشستیں ملیں گی اور وہ ریاست میں چوتھی بار حکومت بنائیں گے۔انہوں نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا، “کانگریس صرف افواہ پھیلانے کا کام کر رہی ہے۔ راہل گاندھی کی قیادت میں یہ پارٹی پہلے بھی ناکام رہی ہے اور اس بار بھی اس کی شکست ہوگی ۔