جیت سے آغاز کیلئے اترے گی خاتون کرکٹ ٹیم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-November-2018

پروویڈنس، (یو این آئی ) ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف جمعہ کو ہونے والے خواتین ورلڈ کپ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے گروپ بی میچ میں فاتحانہ آغاز کرنے کے ارادے سے اترے گی۔ہندستانی ٹیم کی حالیہ کارکردگی اچھی رہی ہے اور اس نے ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 دونوں میں ہی بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اگر گزشتہ پانچ ٹوئنٹی 20 مقابلوں کی بات کی جائے تو ہندوستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ سات برسوں میں 2-3 کا ریکارڈ ہے۔ ہندستان نے نیوزی لینڈ کو اپنے آخری مقابلے میں جولائی 2015 کو شکست دی تھی۔ہندستان کی کپتا نی دھماکہ خیز بلے باز هرمنپريت کور کے ہاتھوں میں ہے جبکہ تجربہ کار سمرتی مدھانا کو نائب كپتاني سونپی گئی ہے۔ ٹیم میں ہندستان کی سب سے زیادہ تجربہ کار بلے باز متالی راج شامل ہیں جن سے ہندستان کو سب سے زیادہ امید رہے گی۔خاتون ٹیم انڈیا نے 2009 اور 2010 کے پہلے دو ورژن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن اس کے بعد ہندستانی ٹیم کی کارکردگی اتنی شاندار نہیں رہی۔ ہندستانی ٹیم 2012 میں گروپ مرحلے میں کوئی میچ نہیں جیت پائی تھی جبکہ اس نے 2014 میں چار میچوں میں دو کامیابی حاصل کی لیکن نیٹ رن ریٹ میں پچھڑنے کی وجہ سے وہ اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی نہیں کر سکیں۔ ہندوستان کو 2016 میں اپنے گھر میں بنگلہ دیش کے خلاف صرف ایک کامیابی ملی تھی۔ حال کی سیریز کو دیکھا جائے تو ہندستان نے سری لنکا کو بیرونی سیریز میں 4-0 سے شکست دی تھی جبکہ کوالا لمپور میں ہوئے ایشیا کپ میں ہندستان کو بنگلہ دیش سے فائنل سمیت دو بار شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔خاتون ٹیم کے کوچ کی ذمہ داری سا بق ہندوستانی آف اسپنر رمیش پوار کو سونپی گئی ہے جو اپنے وسیع تجر بے سے ٹیم میں ایک نیا جوش لا رہے ہیں۔ ہند ستان کو گزشتہ چمپئن ویسٹ انڈیز سے تین میچوں کی سیریز کھیلنی تھی لیکن نئی وجوہات سے یہ سریز ممکن نہیں ہو پائی۔ اس کے بدلے ہند ستان نے آسٹریلیا اے سے ممبئی میں تین میچوں کی سیریز 3-0 سے جیتی اور بلند حوصلے کے ساتھ ویسٹ انڈیز روانگی کی جہاں ہندستانی ٹیم نے ونڈيز کو ایک پریکٹس میچ میں شکست دی۔ہندستان کے گر و پ بی کے دوسری ٹیمیں آسٹریلیا، پاکستان، آئر لینڈ اور نیوزی لینڈ ہیں۔ ہندستان اگر نیوزی لینڈ کو شکست دیتا ہے تو اسے پھر باقی تین میچوں میں سے دو میچ جیتنے ہوں گے۔ ہندستان کے 11 نومبر کو پاکستان سے، 15 نومبر کو آئر لینڈ سے اور 17 نومبر کو آسٹریلیا سے میچ ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔پیپر پر ہندستانی ٹیم پاکستان اور آئرلینڈ سے کافی مضبوط ہے اور اگر وہ ان دونوں کو شکست دیتی ہے اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سے ایک مقابلہ جیتنے پر اس کیلئے سیمی فائنل کا راستہ صاف ہو سکتا ہے۔ لیکن اس کیلئے ہندوستان کو فاتحانہ آغاز کرنا ہوگا۔