دربھنگہ کی تاریخ ،ہندستان کی تاریخ کو سمجھنے میں مددگار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-November-2018

دربھنگہ(عبد المتین قاسمی) دربھنگہ جنکشن کے اے سی ویٹنگ ہال میں للت نارائن متھلا یونیورسٹی میں ہوئے بہار صوبائی انٹر یونیورسٹی کلچرل پروگرام ’’ترنگ‘‘ (31اکتوبر تا 4نومبر 2018) میں دیہی تناظر سے متعلق سجاوٹ کو نصب کیا گیا ہے۔ اس کا افتتاح ریلوے آر پی ایف نئی دہلی کے ڈی جی ارون کمار نے سوموار کو کیا۔ اپنے مصروف ترین پروگرام کے درمیان انہوں نے بیرک اور پوسٹ کے معائنہ کے بعد دربھنگہ ہال میں لگی دربھنگہ کے 120سال پرانی تصاویر کو دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ آج سے 100سال قبل ہم اتنے ترقی یافتہ تھے یا آج ہیں۔ یہ ان تصاویر کو دیکھ کر سمجھ پانا مشکل ہے۔ دربھنگہ کی تاریخ کے بغیر ہندوستان کی تاریخ کو سمجھنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دربھنگہ میں آزادی سے قبل غلام ہندوستان کے کئی وائسراے کا آنا جانا لگا رہا اور ماؤنٹ ایورسٹ کی پہلی تصویر بھی جو عوام کے درمیان آئی وہ دربھنگہ مہاراج کے ہوائی جہاز سے 1933میں شوٹ کی گئی تھی جسے عوام میں آج تک عام نہیں کیا گیا تھا۔ تصاویر کے موضوع پر متھلا یونیورسٹی کے سنتوش کمار نے تفصیلی جانکاری فراہم کرائی اور گزارش کیاگیا کہ دہلی کے ریلوے ہیڈکوارٹر اور ڈی جی ہیڈ کوارٹر میں یہاں سے تعلق رکھنے والی تاریخی تصاویر کو لگایا جائے جسے آنے والے وقت میں یاد کیا جاسکے۔ سنتوش کمار نے ڈی جی اور ڈی آر ایم سمستی وپر سے متھلا یونیورسٹی واقع نرگونا ٹرمینل پر ایک انجن باگی کے ساتھ لگانے کی گزارش کی جس سے یونیورسٹی احاطہ فخر مرکز کا بن سکے۔ اس موقع پر ڈی آر ایم رویندر کمار جین نے اس مطالبہ کو قبول کرتے ہوئے یونیورسٹی سے اس متعلق مراسلت کرنے کی پیش کش کی۔ پروگرام میں متھلا یونیورسٹی کے رجسٹرار کرنل نشیتھ کمار رائے اور کھیل افسر ڈاکٹر اجے ناتھ جھا کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ کرنل نشیتھ رائے نے اس موقع پر جانکاری دی کہ تاریخی نمائش یونیورسٹی اور مختلف شعبوں میں لگائے جائیں گے جس سے احاطہ کے طلبہ و طالبات اپنی وراثت اور اپنی سرزمین کی تاریخ کو سمجھ سکیں گے۔ انہوں نے خاص طور پر ترنگ پروگرام کی تصاویر، پینٹنگ کے خاص رکھ رکھاؤ پر اپنے مشورے دیئے۔ وہیں ڈاکٹر اجے ناتھ جھا نے کہا کہ جنوری میں ہونے والے یوتھ فیسٹیول میں متھلا یونیورسٹی ریل انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ڈی جی آر پی ایف ارون کمار کو بھی مدعو کرے گی۔ ریلوے سب سے بڑا ذریعہ ہے مثبت کام کو ایک کونے سے دوسرے کونے پہنچانے کے لیے ۔ جب انڈین ریلوے متھلانچل کے مختلف تاریخی وراثت کو شامل کر رہی ہے تو ہمیں ان کی مدد لینی چاہیے۔ دربھنگہ جنکشن کے مین گیٹ اور ویٹنگ ہال میں تمام سجاوٹ ، اشوک پیلر، یکچھ نینی، اشوک چکر، گائے، بچھڑا اور ترنگ 2018میں شرکا کے ذریعہ بنائے گئے پینٹنگس کو رنگ ڈائرکٹر پرکاش بندھو اور ان کی ٹیم سخت محنت سے جنکشن پر لگایا گیا ہے۔ مذکورہ پروگرام میں چندر شیکھر پرساد (ڈی ایم ای)، اسٹیشن ڈائرکٹر انشمن ترپاٹھی، کمانڈنٹ آر پی ایف اشوک سنگھ، ڈی سی ایم سمستی پور، ریل ایس پی مظفر پور سنجے کمار سنگھ، اسٹیشن منیجر دربھنگہ ونود کمار وشو کرما اور امت کمار مشرا، وی سی پاٹھک سمیت بڑی تعداد میں افسران اور ملازمین موجود تھے۔