دپیکا پڈوکون کے شادی کے دوپٹے پر لکھی عبارت سوشل میڈیا پر وائرل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-November-2018

ممبئی۔( یو این این ) حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی دپیکا پڈوکون کے شادی کے دوپٹے پر لکھی عبارت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بالی ووڈ کی نئی نویلی دلہن دپیکا پڈوکون نے دلہن کے روپ میں سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے، میڈیا پر دپیکا کے خوبصورت سرخ لہنگے، قیمتی انگوٹھی اورزیورات کے چرچے جاری ہیں تاہم دپیکا کے شادی کے دوپٹے پرلکھی سنہری عبارت نے سب کی توجہ کھینچ لی ہے۔دپیکا کے دوپٹے پر ایک خوبصورت پیغام سدا سوبھا گیاوتی بھوا لکھا ہے جس کا اردومیں مطلب سدا سہاگن رہو یعنی (کسی کو ہمیشہ کے لیے شادی شدہ رہنے کی دعا دینا اوربری چیزوں سے دور رہنا ہوتا ہے)۔دپیکا سے قبل اس طرح کا خوبصورت پیغام کسی بھی بالی ووڈ اداکارہ کے لباس پر نہیں لکھا گیا تھا لہذا اس عبارت نے میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کھینچ لی۔دپیکا کا شادی کا لباس نامور بھارتی ڈیزائنرسبیاساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا ہے لہذا انہوں نے بالکل انوکھے اندازمیں دپیکا کی شادی شدہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے۔