دھون کا فارم میں لوٹنا اطمینان بخش : روہت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-November-2018

چنئی،(یو این آئی ) ہندستان کے قائم مقام کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ آسٹریلیا دورہ سے پہلے شکھر دھون کا فارم میں لوٹنا کافی اہم ہے ۔روہت نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ ٹیم کے نظریہ اور کھلاڑیوں کے لئے یہ ضروری تھا کہ آسٹریلیا دورہ سے پہلے کہ وہ رنز بنائے۔ شکھر بالخصوص ون ڈے سیریز میں اچھی بلے بازی کر رہے تھے لیکن وہ بڑے اسکور نہیں بنا پا رہے تھے۔ مجھے خوشی ہے کہ وہ میچ جتانے والی اننگز کھیل پائے اور اہم دورے سے پہلے فارم حاصل کر پائے۔روہت نے کہا کہ آسٹریلیا کا آئندہ دورہ مکمل طور پر مختلف ہو گا اور ہندستان کو 3-0 کی جیت سے اعتماد حاصل کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ آپ جب بھی وہاں جاتے ہیں جو ایک کھلاڑی، شخص اور ٹیم کے طور پر آپ کا امتحان ہوتا ہے۔ آسٹریلیا میں کھیل مختلف طرح کا ہوگا۔روہت نے کہا کہ موجودہ سیریز میں ہندستان نے تیاری کے نظریہ سے کافی چیزیں اچھی کیں جس میں فیلڈنگ بھی شامل ہے۔آسٹریلیا کے دورے کے لئے ہندستان کی ٹیسٹ ٹیم میں روہت کو بھی جگہ ملی ہے لیکن محدود اوورز کے اس اوپنر نے کہا کہ وہ تو آگے کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ اس سے پہلے کافی وقت ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ سے پہلے ہمیں ٹی 20 بین الاقوامی اور پریکٹس میچ کھیلنے ہیں۔ میں ٹیسٹ میچوں کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔ میں ایسا شخص ہوں جو کافی آگے کے بارے میں نہیں سوچتا۔ میں نے صرف واپس جاکر کچھ دنوں کے وقفے اور اس کے بعد آسٹریلیا جانے اور ٹی 20 سیریز کی تیاری کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ٹی 20 سیریز کے دوران وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کی غیر موجودگی پر روہت نے کہاکہ دھونی کا ٹیم میں نہیں ہونا كھلتا ہے۔ ان کی موجودگی ہی صرف میرا ہی نہیں بلکہ کافی کھلاڑیوں بالخصوص نوجوان کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھتا ہے ۔انہوں نے ‘ رشبھ پنت کی بھی تعریف کی ۔ ہم نے پہلے چھ اوور کے اندر اندر دو وکٹ گنوا دیئے تھے۔ وہ اس سے اچھی طرح نمٹے اور یہ میچ جتانے والی شراکت تھی۔ ہندستان کے آسٹریلیا دورہ کا آغاز برسبین میں 21 نومبر کو تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے ساتھ ہو گا۔