دیوالی کے موقع پر امن وامان بنائے رکھنے کے لیے افسران کو ہدایت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-November-2018

پٹنہ ()ضلع مجسٹریٹ کمار روی نے آج دیوالی کا تہوار اور ماں کالی و لکچھمی کی مورتی کے وسرجن کے مد نظر امن وقانون بنائے رکھنےکے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایت دی ہے۔ انہوں نے ایس ڈی اور ایس ڈی پی او دانا پور پالی گنج مسوڈھی اور باڑھ کو اپنے اپنے حلقہ میں امن وقانون کو بنائے رکھنےکےلیے اپنی سطح سے مجسٹریٹ پولس افسر اور پولس افسران کو ہدایت دی ہے انہوں نےکہاکہ دیوالی کے موقع پر مامور مجسٹریٹ ؍پولس افسر ہر حال میں امن وقانون بنائے رکھنے کے لیے مکمل طور سے جواب دیہہ ہوں گے اگر کہی بھی امن وامان میں خلل پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتو اس کی اطلاع متعلقہ ایس ڈی او اور ضلع کنٹرول روم کو فورا ً دیں گے انہوں نے ڈی ایس پی نیو پولس لائن پٹنہ اور انچارج ڈوگ دستہ کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے ماتحت ایک یونٹ بم دستہ اور ایک یونٹ ڈوگ دستہ کا ڈپوٹیشن ضلع کنٹرول روم پٹنہ میں کرنے کو یقینی بنائیں گے تاکہ کہی سے کوئی اطلاع ملنے پر کم وقت میں اس جگہ کی جانچ ایڈیشنل پولس سپرینٹنڈنٹ مہم کی قیادت میں کرائی جاسکے۔