دیپک دلدار کو دادا صاحب فالکےایوارڈ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-November-2018

پٹنہ (اسٹاف رپو ٹر)بھوجپو ری کے مقبول عام سنگر دیپک دلدار کو ان کی بہترین گلو کاری کے لئے دادا صاحب فالکے ایوارڈ 2018سے ممبئی میں نوازا گیا ہے ۔دیپک دلدار بھوجپوری کے ان گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنکے گانوں کا انتظار لو گوں کو بے صبری سے رہتا ہے ۔ اگر آپ کو یا د ہو تو دیپک رتیا کہاں بیتائو لاگانے سے مشہور ہوئے تھے ،اور ان کا یہ گانا ارجن کپور اور سردھا کی فلم ہا ف گرل فرینڈ میں بھی بجایا گیا تھا ۔اس کے بعد دیپک کی پہنچ ہندی زبان کی شعبے میں بھی پہنچ گئی تھی ۔دیپک کی مقبولیت دن بے دن بڑھتی رہی ۔اور ان کےگانے لوگوں کے بیچ خو ب پسند کیے جا رہے ہیں